Results 1 to 5 of 5

Thread: اسلام میں جھوٹی باتیں پھیلانے Ú©ÛŒ ممانعت Û”Û” مولانا Ø+افظ فضل الرØ+یم

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam اسلام میں جھوٹی باتیں پھیلانے Ú©ÛŒ ممانعت Û”Û” مولانا Ø+افظ فضل الرØ+یم

    اسلام میں جھوٹی باتیں پھیلانے Ú©ÛŒ ممانعت Û”Û”Û”Û” مولانا Ø+افظ فضل الرØ+یم اشرفی

    خاندانوں میں اکثر لڑائی جھگڑوں کی ابتدا جھوٹی باتوں سے ہوتی ہے
    {عن ابی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَفٰی بِالْمَرْئِ کَذِبًا اَنْ یُّØ+َدِّثَ بِکُلِّ مَاسَمِعَ} (رواہ مسلم)
    ’’Ø+ضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ Ù†Û’ فرمایا، آدمی Ú©Û’ جھوٹا ہونے Ú©Û’ لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات (بلا تØ+قیق) بیان کر دے۔‘‘
    آج کل معاشرہ میں بے چینی اور بے سکونی کا بہت بڑا سبب افواہیں ہیں۔ عربی زبان میں ’’افواہ‘‘ فوہ کی جمع ہے یعنی ’’کئی منہ‘‘ چنانچہ افواہ میں بھی یہی ہوتا ہے کہ جتنے منہ اتنی باتیں اس لیے اردو میں بے بنیاد بات کو افواہ کہتے ہیں اور عربی زبان میں افواہ کو ’’شائِعۃٌ‘‘ کہتے ہیں۔

    اسلام Ù†Û’ ایک مومن Ú©ÛŒ شان یہ بیان Ú©ÛŒ کہ ’’مسلمان نہ دھوکہ دیتا ہے اور نہ دھوکہ کھاتا ہے‘‘ لہٰذا ایمان والے Ú©ÛŒ شان یہ ہے کہ وہ غلط بات کہہ کر دوسرے Ú©Ùˆ دھوکہ نہیں دیتا، یہ اس Ú©ÛŒ شرافت Ú©ÛŒ علامت ہے اور کسی سے دھوکہ نہیں کھاتا، یہ اس Ú©Û’ سمجھدار اور ہوشیار ہونے Ú©ÛŒ نشانی ہے۔ رسول اللہﷺ Ú©Û’ زمانہ میں کفار کا ایک شاعر ابو عزہ مسلمانوں Ú©Û’ خلاف اشعار کہہ کر کفار Ú©Ùˆ جنگ میں بھڑکاتا تھا۔ جنگ بدر میں یہ شاعر گرفتار ہوا لیکن آپﷺ Ú©Û’ سامنے وعدہ کیا کہ اگر اس مرتبہ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ دیا جائے تو وہ آئندہ مسلمانوں Ú©Û’ خلاف اشعار نہیں کہے گا۔ آپﷺ Ù†Û’ اسے Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ دیا لیکن اس Ù†Û’ رہائی Ú©Û’ بعد دوبارہ مسلمانوں Ú©Û’ خلاف کفار Ú©Ùˆ اکسانا شروع کر دیا۔ غزوۂ اØ+د میں دوبارہ گرفتار ہوا پھر معافی مانگنے لگا لیکن آپﷺ Ù†Û’ معافی قبول نہ Ú©ÛŒ اور ساتھ یہ فرمایا ’’کہ مومن Ú©Ùˆ ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جا سکتا۔‘‘ اور یہ بات ایمان والے Ú©ÛŒ ہوشیاری اور سمجھداری Ú©ÛŒ دلیل ہے۔

    رسول اکرمﷺ Ù†Û’ فرمایا: ’’لیس الخبر کالمعاینۃ‘‘، سنی ہوئی بات دیکھی ہوئی بات Ú©ÛŒ طرØ+ نہیں ہوتی۔ اللہ تعالیٰ Ù†Û’ بھی سورۂ Ø+جرات Ú©ÛŒ آیت Û¶ میں ارشاد فرمایا:

    ’’ اے ایمان والو، اگر تمہارے پاس کوئی گنہگار اطلاع Ù„Û’ کر آئے تو تØ+قیق کر لو، کہیں تم کسی قوم پر نادانی میں نہ جا Ù¾Ú‘Ùˆ پھر تم بعد میں اپنے کیے پر پشیمان ہونے لگو‘‘۔ مولانا شبیر اØ+مد عثمانیؒ اس آیت Ú©ÛŒ تفسیر میں لکھتے ہیں کہ اکثر لڑائی جھگڑوں Ú©ÛŒ ابتدا جھوٹی باتوں سے ہوتی ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ Ù†Û’ اختلاف Ú©Û’ اسی سرچشمہ Ú©Ùˆ بند کرنے Ú©ÛŒ تعلیم دی اور یہ ہدایت Ú©ÛŒ کہ بلا تØ+قیق کسی بات Ú©Ùˆ قبول نہیں کرنا چاہیے۔

    لہٰذا جب تک کسی بُری اطلاع Ú©ÛŒ تصدیق نہ ہو جائے یا اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ Ù„Û’ دوسرے Ú©Ùˆ وہ نہیں بتانی چاہیے۔ یہ بات درست ہے کہ سورۂ بقرہ Ú©Û’ آغاز میں اللہ تعالیٰ Ù†Û’ متقین Ú©ÛŒ یہ صفت بیان فرمائی ہے ’’کہ وہ اَن دیکھی بات یعنی غیب پر ایمان رکھتے ہیں۔‘‘ ظاہر ہے کہ مسلمان Ú©Ùˆ ہر اَن دیکھی بات پر یقین کرنے کا Ø+Ú©Ù… نہیں، اگر وہ خبر اللہ اور اس Ú©Û’ رسولﷺ Ù†Û’ دی ہے تو بے چون Ùˆ چرا اس پر ایمان لانے کا Ø+Ú©Ù… ہے لیکن اس Ú©Û’ علاوہ خبر Ú©Û’ جو عام ذرائع ہیں ان میں جھوٹ کا اØ+تمال موجود ہے اس لیے رسول اللہﷺ Ù†Û’ ارشاد فرمایا: ’’کسی شخص Ú©Û’ جھوٹا ہونے Ú©Û’ لیے اتنی بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بیان کرتا پھرے۔‘‘ لہٰذا افواہیں پھیلانے میں ایک تو جھوٹ بولنے کا گناہ ہوا اور پھر اگر خود جھوٹ بول رہا ہے دوسرا اسے سچا سمجھ رہا ہے تو یہ ایک اور بددیانتی ہے۔

    ابوداؤد میں Ø+ضرت سفیان رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ Ù†Û’ فرمایا: ’’یہ بہت بڑی خیانت ہے کہ تو اپنے بھائی سے کوئی بات کہے اور وہ تجھے سچا سمجھ رہا ہو Ø+الانکہ تو اس سے جھوٹ بول رہا ہے۔‘‘

    اب سوال یہ ہے کہ آخر افواہیں پھیلانے والوں Ú©Ùˆ ملتا کیا ہے؟ جب ماہرین نفسیات Ù†Û’ اس بارے میں انسانی ذہنوں اور طبیعتوں کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ انسانی طبیعت میں یہ بات شامل ہے کہ وہ دوسرے Ú©Û’ دکھ Ú©Ùˆ بیان کر Ú©Û’ لذت Ùˆ سرور Ù…Ø+سوس کرتا ہے لیکن یہ تب ہی ہوتا ہے کہ جب ان دونوں Ú©Û’ درمیان Ù…Ø+بت Ú©Û’ بجائے دشمنی‘ بغض اور نفرت موجود ہو۔ اگر دونوں Ú©Û’ درمیان Ù…Ø+بت موجود ہو تو کبھی اس Ú©Û’ دکھ Ú©Ùˆ بیان کر Ú©Û’ لذت Ù…Ø+سوس نہیں کرے گا۔

    اسلامی تعلیمات میں مسلمانوں Ú©Ùˆ خصوصی طور پر یہ سبق دیا گیا ہے کہ اپنے بھائی Ú©Ùˆ مصیبت اور تکلیف میں دیکھ کر کبھی خوش نہ ہونا ورنہ اس کا انجام بہت بُرا ہے اس لیے کہ رسول اللہﷺ Ù†Û’ ارشاد فرمایا: ’’اپنے بھائی Ú©Ùˆ کسی مصیبت میں مبتلا دیکھ کر خوشی ظاہر نہ کرنا ورنہ اللہ تعالیٰ اس مصیبت زدہ پر رØ+Ù… کرے گا اورتجھے اس مصیبت میں مبتلا کر دے گا۔‘‘

    ماہرین نفسیات Ú©Û’ تجزیہ Ú©Û’ مطابق افواہیں پھیلانے کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ دوسرے لوگوں Ú©Ùˆ خوف میں مبتلا کیا جائے کیونکہ یہ چیز بھی انسانی طبیعت میں ہے کہ دوسرے Ú©Ùˆ ڈرا کر، خوف زدہ کر Ú©Û’ لذت Ù…Ø+سوس ہوتی ہے یا دوسرے Ú©Ùˆ خوف زدہ کر Ú©Û’ اپنا مقصد پورا کر لیا جاتا ہے۔ اسلام Ù†Û’ اس چیز کا بھی خاتمہ کیا۔ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ اور صØ+ابہ کرام رضی اللہ عنہم سفر میں تھے، ایک شخص سو رہا تھا‘ ایک صاØ+ب اٹھے اور سونے والے Ú©Û’ قریب جا کر اس Ú©Û’ پاس Ù¾Ú‘ÛŒ ہوئی رسی اٹھالی، سونے والا اس سے ڈر گیا، اس پر رسول اللہﷺ Ù†Û’ فرمایا ’’کسی مسلمان Ú©Û’ لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی مسلمان Ú©Ùˆ ڈرائے‘‘۔

    اللہ تعالیٰ افواہیں پھیلانے والوں کو ہدایت نصیب فرمائے اور اہل معاشرہ کو خوف و ہراس سے نجات دے کر قلبی سکون نصیب فرمائے۔

    Ù+Ù+Ù+



  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: اسلام میں جھوٹی باتیں پھیلانے Ú©ÛŒ ممانعت Û”Û” مولانا Ø+افظ فضل ال


  3. #3
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default Re: اسلام میں جھوٹی باتیں پھیلانے Ú©ÛŒ ممانعت Û”Û” مولانا Ø+افظ فضل ال

    Nice Sharing :-) Bohat Khoob Janaab :-)

  4. #4
    Join Date
    Jan 2023
    Location
    Saudi Arabia
    Posts
    565
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    2

    Default Re: اسلام میں جھوٹی باتیں پھیلانے Ú©ÛŒ ممانعت Û”Û” مولانا Ø+افظ فضل ال

    Splendid

  5. #5
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    G-9/2,Islamabad..
    Age
    39
    Posts
    35
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: اسلام میں جھوٹی باتیں پھیلانے Ú©ÛŒ ممانعت Û”Û” مولانا Ø+افظ فضل ال

    جزاک اللہ خیراً کثیرا
    بہت ہی اہم اور مفید دینی معلومات ہمارے ساتھ شئیر کی ہے
    اللہ اپ کو اس کا بہترین آجرآعظیم عطا فرمائیں
    آمین ثمہ آمین

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •